ہومپاکستانپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، امریکا

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، امریکا

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
اامریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں. امریکا نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی محکمۂ خا رجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر Jalina Porter نے کہا ہے کہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم این ایس سی کی میٹنگ کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جلینا پورٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیشہ مضبوط، خوش حال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس اور اعلامیہ بھی پیش کیا گیا ، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی ویز داخلہ ، دفاع، خارجہ امور اور اطلاعات کے وزراء نے شرکت کی ، اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اورمتنازع خط پر بات چیت کی گئی جبکہ وزارت خارجہ کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز سائفر کے معاملے پر غور کیا گیا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے جہاں بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مبینہ دھمکی میز خط کی خفیہ اداروں نے تحقیقات کی جس میں غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔ ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل