ہومتازہ ترینروس یوکرین مذاکرات سست روی کا شکار ہیں، روسی وزیر خارجہ

روس یوکرین مذاکرات سست روی کا شکار ہیں، روسی وزیر خارجہ

روس یوکرین مذاکرات سست روی کا شکار ہیں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ انہوں نے قازق فریق کو یوکرین میں روسی خصوصی آپریشن میں پیشرفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور روسی یوکرائنی مذاکرات کے بارے میں رائے کا اظہار کیا، جو بہت سست رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو اور کیف کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ روسی وزیر خارجہRussian سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ ماسکو نے 5 دن قبل اپنی تجویز بھیجی تھی، جس کا ابھی تک کیف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ادھر خبرایجنسی کے مطابق یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کئے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً روس کے ساتھ وسطی ایشیائی پنجم کے اجلاس میں اور پھر آج کے مذاکرات میں ہم نے یوکرین اور اس کی صورتحال پر غور کیا۔ لاوروف نے جمعہ کو قازقستان کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ مختار تلیبردی کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک نیوز کانفرنس کو بتایا ہمیں یوکرین کو غیر فوجی اورمحفوظ بنانا ہے۔ ہم نے روسی یوکرائنی مذاکرات میں سست پیش رفت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل