ہومتازہ ترینروس اطالوی تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، روسی سفیر

روس اطالوی تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، روسی سفیر

روس اطالوی تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، روسی سفیر

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے سفیر برائے اٹلی سرگئی رازوف نے Rete 4 ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جڑو فوجی آپریشن کے دوران ماسکو اور روم کے درمیان تعلقات نمایاں طور پر بگڑ گئے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدقسمتی سے دو طرفہ تعلقات میں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ ہماری غلطی نہیں ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ اٹلی کی جانب سے ہمارے 30 سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے، لہذا سفارتی اصول کے مطابق جلد ہی جواب دیا جائے گا. اٹلی کے روزنامہ لا ریپبلیکا نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ روم یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ خاص طور پر اخبار نے دعویٰ کیا کہ اٹلی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک شکن ہتھیار یوکرین بھیجے گا۔

روسی سفیر نے بتایا کہ میرے خیال میں یہ عجیب منطق ہے کہ امن کے قیام کے لیے بھاری ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ میں اطالوی حکام کو صرف یہ بتا سکتا ہوں کہ یہ ہتھیار شہریوں اور روسی فوجیوں کو مارنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جس سے ہمارے تعلقات کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ تاہم تمام اطالوی ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتے. رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق زیادہ تر اطالوی شہری یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کی حمایت نہیں کرتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل