ہومتازہ ترینیوکرین دہشت گرد ریاست بن چکا اور آزادی کھو چکا ہے، سپیکر

یوکرین دہشت گرد ریاست بن چکا اور آزادی کھو چکا ہے، سپیکر

یوکرین دہشت گرد ریاست بن چکا اور آزادی کھو چکا ہے، سپیکر

ماسکو(صداۓ روس)
روسی پارلیمنٹ ریاستی دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو اب ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے کیونکہ کیف نے روسی صحافیوں کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی ہے، اور صدر ولادیمیر زیلنسکی کا احتساب ہونا چاہیے.روسی سیاست دان نے اسے نو نازی نظریے کی حمایت کے نتیجے میں تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کے بعد، کیف اب دوسرے ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے، اور زیلنسکی کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے. روسی سپیکر نے زور دے کر کہا کہ روسی صحافیوں کو قتل کرنے کی سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ روسی ریاست دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا ہے کہ یوکرین ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہو گیا ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ایک تبصرے میں ولوڈن نے کہا کہ یوکرین ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس نے اپنی آزادی کھو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یقیناً عالمی برادری مداخلت کرنے کی پابند ہے: جس کے مطابق یوکرین کو سب سے پہلے ہتھیاروں کی فراہمی کو روکنا۔ اور وہاں گولہ بارود کو ختم کرنا ہوگا. انہوں نے زور دے کر کہا کہ ناکام دہشت گردی کی سازش کی ذمہ داری پوری طرح سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر عائد ہوتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل