ہومتازہ ترینرئیل میڈرڈ 35 ویں مرتبہ اسپینش لالیگا چمپیئن بن گیا

رئیل میڈرڈ 35 ویں مرتبہ اسپینش لالیگا چمپیئن بن گیا

رئیل میڈرڈ 35 ویں مرتبہ اسپینش لالیگا چمپیئن بن گیا

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک)
رئیل میڈرڈ 35 ویں مرتبہ اسپینش لالیگا چمپیئن بن گیا. دنیائے فٹ بال کے مشہور کلب رئیل میڈرڈ نے روڈریگو کے 2 گول کی بدولت اسپانیول کو 0-4 سے شکست دے کر مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرکے 4 میچ قبل ہی لالیگا ٹائٹل 35 ویں مرتبہ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے رئیل میڈرڈ کو ٹائٹل کے حصول کے لیے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا اور اسپانیول کے خلاف برازیلین اسٹار روڈریگو کے پہلے ہاف میں دو گول اور دوسرے ہاف میں مارکو ایسنسیو اور کریم بینزیما کے گول کی مدد سے ہدف حاصل کرلیا۔

رئیل میڈرڈ نے واضح برتری کے ساتھ 17 پوائنٹس حاصل کرلیے، دوسرے نمبر پر موجود سویلا سے بہت آگے ہے اور ابھی 4 میچ کھیلنے ہیں، بارسلونا کا ایک میچ باقی ہے لیکن وہ 18 پوائنٹس کی دوری پر ہے۔ چمپیئن کلب گزشتہ برس نومبر سے ہی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست تھا اور یہ اعزاز ان کے لیے اچانک حاصل نہیں ہوا بلکہ پہلے سے واضح نظر آرہا تھا کیونکہ وہ کئی ماہ سے لیگ میں اپنی برتری ثابت کر رہے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل