یوکرین کا ٹوٹنا 2014 میں بغاوت کے بعد شروع ہوا، سپیکر دوما
ماسکو(صداۓ روس)
روس کے ریاستی دوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن کا خیال ہے کہ یوکرین کا ٹوٹنا 2014 کے اوائل میں شروع ہوا جب اس ملک میں بغاوت ہوئی اور ایک عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر مغرب نواز حکومت کا قیام ہوا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا یوکرین کی ٹوٹ پھوٹ کا آغاز 2014 میں ریاستی بغاوت کے بعد ہوا جب کریمیا نے اسے چھوڑ دیا۔ DPR اور LPR نے یوکرین سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل مغربی یوکرین کے بہت سے باشندوں نے پہلے ہی پولینڈ ہنگری کی شہریت حاصل کر لی ہے۔ اعلی قانون ساز نے زور دیا کہ حالیہ عرصے میں 50 لاکھ سے زیادہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اس سے استحکام بھی نہیں بڑھتا۔ ہم خیرسن اور دیگر علاقوں کی عوام کی آواز بھی سن رہے ہیں کہ وہ یوکرین کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ ولوڈن نے مزید کہا کہ مغربی یوکرین کے بہت سے باشندوں کا ملک چھوڑنا بھی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ملک مغربی سازشوں کا شکار ہوا.