ہومانٹرنیشنلشمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا

سیؤل (انٹرنیشنل ڈیسک)
شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا ہے. جنوبی کوریا نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل پیونگ یانگ کے سنان ائیر پورٹ سے فائر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل کا تجربہ جزیرہ نما کوریا اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ شمالی کوریا فوری طور پر اس قسم کے میزائل تجربات کرنا بند کر دے۔ شمالی کوریا کے رہنما نے پیر کے روز پیونگ یانگ میں فوجی پریڈ کے دوران ضرورت پڑنے پر ایٹمی ہتھار استعمال کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

انھوں نے کہا تھا کہ اغیار کی جانب سے ملک کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچائے جانے کی صورت میں شمالی کوریا کے ایٹمی فوجی دستے کو میدان عمل میں آکراپنا مشن انجام دینا ہو گا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کا رواں سال میں کیا گیا یہ چودھواں میزائل تجربہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل