ہومتازہ تریناسرائیل اور روس کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی

اسرائیل اور روس کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی

اسرائیل اور روس کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی

ماسکو(صداۓ روس)
اسرائیل اور روس کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی ہے. روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اسرائیلی ایجنٹ ہمارے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق اسرائیلی ایجنسی یوکرین کی فوج کے ساتھ وہاں پر ہمارے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی حکومت کی جانب سے روس مخالف پالیسیاں اختیار کئے جانے کے بعد سے ماسکو اور تل ابیب کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس سے پہلے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرین میں موجود نیونازیوں کی حمایت کی بات کہی تھی۔

ماریا زاخاروا کا یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے یوکرین کے لئے فوجی مدد بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اسرائیلی حکام، یوکرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کے مسئلے پر بھی غور و فکر کر رہے ہيں۔ گزشتہ دن مہینوں سے جاری یوکرین جنگ کے ختم ہونے کے کوئی اثرات نظر نہيں آ رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان کئی مرحلوں کے مذاکرات کے باوجود مسائل کا حل نہيں نکل پا رہا ہے اور کسی بھی طرح کی جنگ بندی بھی نہیں ہو سکا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل