ہم جنس پرست سیاہ فام خاتون وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر کی جانب سے ہم جنس پرست سیاہ فام خاتون کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر کردیا گیا ہے. وائٹ ہاؤس کی موجودہ ترجمان جین ساکی 13 مئی کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گی ان کی جگہ پر صدر جوبائیڈن نے نائب ترجمان کیرین ژاں پیئر کو ترقی دے کر ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے فرانسیسی نژاد تارکین وطن گھرانے میں پیدا ہونے والی 44 سالہ کیرین ژاں پیئر کو وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان مقرر کردیا ہے۔ موجودہ ترجمان جین ساکی 13 مئی کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔
امریکی صدر کی جانب سے مقرر کردہ وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرین ژاں پیئر اعلانیہ ہم جنس پرست ہیں۔ کیرین ژاں پیئر وائٹ ہاؤس کی پہلی ہم جنس پرست اور پہلی ہی سیاہ فام خاتون ترجمان بھی ہوں گی۔ کیرین ژاں پیئر نے صدر جوبائیڈن کی بااعتماد ساتھی ہیں اور انھوں نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران کافی محنت کی تھی اور اس سے پہلے وہ صدر باراک اوباما کے دور میں بھی وائٹ ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں۔ دونوں سابق سربراہوں نے کیرین کو ہنر مند اور دیانت دار ساتھی قرار دیا ہے۔ جین ساکی نے اپنا عہد چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم ان کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ امریکی نیوز چینل ’’ایم ایس این بی سی‘‘ جوائن کر رہی ہیں۔