یوکرین کے روسی زیر کنٹرول ریجن خیرسن میں جنگ عظیم دوم کی فتح کا جشن
ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کے روسی زیر کنٹرول ریجن خیرسن کی فوجی سویلین انتظامیہ کے سربراہ ولادیمیر سالڈو نے بتایا کہ یوکرین کے روسی زیر کنٹرول ریجن خیرسن نے یوکرین کی اشتعال انگیزی کی کوششوں کے باوجود یوم فتح کا جشن منایا. انہوں نے نشاندہی کی کہ یوکرینی شرپسندوں کی جانب سے اگرچہ اشتعال انگیزی کی مختلف کوششیں کی گئیں جس کی وجہ سے کل سوشل میڈیا پر پوسٹس گردش کرنے لگیں کہ 9 مئی کو پورے دن کے لیے کرفیو نافذ رہے گا، لیکن ہم نے دیکھا کہ بڑی تعداد میں لوگ مرکزی یادگار، میموریل آف گلوری پر آئے اور پھول رکھے. سالڈو نے واضح کیا کہ تقریباً 2,000 لوگوں نے ایک خصوصی رجمنٹ مارچ میں حصہ لیا۔ اس سے قبل 2014 سے پہلے ہزاروں لوگ اس جشن میں شرکت کرتے تھے اور آج تقریباً 2000، لوگوں نے اس جشن میں شرکت کی.
انتظامیہ کے سربراہ کے مطابق انہوں نے اپنے والد کی تصویر اٹھائے ہوئے مارچ میں حصہ لیا جنہوں نے عظیم محب وطن جنگ میں حصہ لیا تھا۔ سالڈو نے قبل ازیں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 2014 کے بعد پہلی بار خیرسن کے علاقے میں یوم فتح کے موقع پر بڑے پیمانے پر منایا جائے گا، جب کیف میں قوم پرست قوتیں برسراقتدار آئی تھیں۔