ہومانٹرنیشنلدونباس اور یوکرین کے آزاد کرائے گئے شہروں میں یوم فتح کا...

دونباس اور یوکرین کے آزاد کرائے گئے شہروں میں یوم فتح کا جشن

دونباس اور یوکرین کے آزاد کرائے گئے شہروں میں یوم فتح کا جشن

ماسکو(صداۓ روس)
دونیسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کے ساتھ ساتھ یوکرین کے شہروں میں خصوصی فوجی آپریشن کے باوجود روسی فورسز کی حفاظت میں یوم فتح منایا گیا۔ حکام نے ابتدائی طور پر شہریوں کی حفاظت کے لیے پریڈ کا منصوبہ نہیں بنایا تھا. اس سے قبل اطلاعات دی گئیں تھیں کہ یہ جشن لڑائی ختم ہونے کے بعد قوم پرستوں سے مکمل آزادی کے بعد ضرور ہوگا۔ اس کے باوجود بستیوں میں “امورٹل رجمنٹ” کے جلوس نکلے۔ 9 مئی کو مقامی باشندوں نے عظیم محب وطن جنگ کے شرکاء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اس قومی تہوار میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ابدی شعلے ڈی پی آر اور ایل پی آر میں روشن کئے گئے۔ جمہوریہ میں سابق فوجیوں کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں اور بحال شدہ یادگاروں کو کھولا گیا۔

ڈی پی آر کے دارالحکومت اور بستیوں کے رہائشی عام طور پر بڑے پیمانے پر فتح کی پریڈ میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم میں اور روس کی طرف سے تسلیم شدہ جمہوریہ کی آزادی کے لیے مرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تاہم، 2022 میں، سربراہ ڈینس پشیلین کے فیصلے سے، مرکزی جشن ملتوی کر دیا گیا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل