ہومانٹرنیشنلایران کے خلاف پابندیاں ختم ہونی چاہئیں, الہان عمر

ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہونی چاہئیں, الہان عمر

ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہونی چاہئیں, الہان عمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
الہان عمر نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہونی چاہئیں, الہان عمر. امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کی نمائندہ الہان عمر نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے دوبارہ بحال ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ ویب سائٹ بریٹ بارٹ کے مطابق، الہان عمر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایران کے ساتھ فورا اطمینان بخش معاہدے اور پابندیوں کے ختم ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ”مغربی ایشیا میں صلح کے قیام اور جنگ سے اجتناب کے لئے ہمارے پاس وقت ختم ہو رہا ہے، اب ایران کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا وقت ہے۔“

انکے اس ٹویٹ پر امریکی عہدیداروں کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے ان پر ایران کی طرفداری کرنے اور ابراہیم نامی معاہدے کے خلاف ہونے کا الزام لگایا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ستمبر سنہ 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ہوئے معاہدے کو ابراہیم معاہدہ کہتے ہیں۔ امریکی کانگریس میں اسرائیلی حکومت کے ناقدین میں شمار ہونے والی الہان عمر نے کچھ دن پہلے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک ویڈیو کلپ شائع کی جس میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی پلیس کا وحشیانہ رویہ نظر آرہا تھا، انہوں نے لکھا تھا، ”ہمیں اس بربریت کی مذمت اور اسے ختم کرانا چاہیئے۔“

جوہری معاہدے کے تعلق سے ایران بارہا اپنے اس موقف کا ذکر کرتا رہا ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اس لئے واشنگٹن کو چاہیئے کہ پابندیاں ہٹا کر معاہدے میں لوٹے اور معاہدے کے تعلق سے اسے اپنی سنجیدگی ثابت کرنے کی ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل