ہومانٹرنیشنلیورپی یونین میں ہوائی اڈوں، طیاروں میں ماسک پہننے کی پابندی ختم

یورپی یونین میں ہوائی اڈوں، طیاروں میں ماسک پہننے کی پابندی ختم

یورپی یونین میں ہوائی اڈوں، طیاروں میں ماسک پہننے کی پابندی ختم

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین میں ہوائی اڈوں، طیاروں میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے. یورپی یونین نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہوائی اڈوں اور طیاروں میں ماسک پہننے کی عائد کردہ پابندی 16 مئی سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی، EASA، نے یورپین سینٹر فار ڈزیز پروینشن اینڈ کنٹرول کے ہمراہ بدھ کے روز پالیسی میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔

EASA کے مطابق یہ فیصلہ ویکسینیشن کی سطح اور یورپی یونین ملکوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی سمیت کئی عناصر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، یورپی یونین میں حکام کا اب بھی کہنا ہے کہ انفیکشنز کی روک تھام کے لیے فیس ماسک کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فضائی کمپنیوں کی جانب سے درخواست کیے جانے پر فیس ماسک استعمال کیا جانا چاہیے۔

کئی یورپی ممالک نے ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ فرانس میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے کی پابندی 16 مئی سے ختم کی جائے گی، تاہم ہسپتالوں سمیت محدود پیمانے پر اداروں میں یہ پابندی برقرار رہے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل