ہومتازہ ترینمغرب دنیا کو اپنی بالادستی کی بھینٹ چڑھا رہا ہے، روسی صدر

مغرب دنیا کو اپنی بالادستی کی بھینٹ چڑھا رہا ہے، روسی صدر

مغرب دنیا کو اپنی بالادستی کی بھینٹ چڑھا رہا ہے، روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر نے کہا ہے کہ مغرب دنیا کو اپنی بالادستی کی بھینٹ چڑھا رہا ہے. روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یورپ دنیا کو اپنی تسلط پسندی اور بالادستی کے قیام کی بھینٹ چڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اقتصادی مسائل کے بارے میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیرپوتن کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف پابندیوں کے عالمی نتائج اور بعض ملکوں میں ممکنہ غذائی قلت کی ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ باقی دنیا کو اپنی بالادستی کے قیام کی بھینٹ چڑھانے کی تیاری کر رہا ہے اور اس صورتحال کی تمام تر ذمہ یورپی دانشوروں پرعائد ہوتی ہے۔ ولادیمیرپوتن نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہت سے ملکوں کو بھوک سمیت متعدد قسم کے خطرات کا سامنا ہے اور اگر روس کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تو، یورپ کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس پر قابو پانا بہت دشوار ہوگا۔ روس کے صدر نے مغربی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ماسکو کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بیرونی خطرات کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گا . انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اقتصادی ، غذائی اور انفارمیشن سیکورٹی کی تقویت اور تحفظ کے لیے تمام تر بندوبست کر لیا ہے ۔

دوسری جانب روس کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو یوکرین کی کامیابی کا یقین نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ تیز رفتاری کے ساتھ اس ملک سے غلات کے ذخائر باہر منتقل کرکے، وہاں قحط اور بھوک پھیلانے کی فکر میں ہے۔ وچسلاؤ والودین نے اپنے ٹیلیگرام ہنڈل پر لکھا ہے کہ امریکہ یوکرین میں قحط اور بھوک پھیلانا چاہتا ہے وہ یوکرین سے غلات باہر نکالنے کے راستے تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں، برآمداتی مال کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل