ہومانٹرنیشنلسلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لئے جاپان کی حمایت کریں...

سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لئے جاپان کی حمایت کریں گے، امریکہ

سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لئے جاپان کی حمایت کریں گے، امریکہ

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لئے جاپان کی حمایت کرے گا. جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کا دو طرفہ سربراہ اجلاس پیر کے روز ٹوکیو میں ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں دونوں ملکوں کی شراکتداری کو تقویت دینے پر زور دیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب دنیا کی توجہ یوکرائن میں لڑائی پر مرکوز ہے۔ وزیر اعظم کِشیدا فُومیو اور صدر جو بائیڈن، دونوں نے دنیا کے اس حصے کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جاپانی وزیر اعظم کِشیدا کے نے کہا، ’’میں نے زیادہ بڑا دفاعی بجٹ مختص کروانے کے اپنے عزم کا اعلان کیا، اور صدر بائیڈن نے اس کی بھرپور حمایت کی۔ ہم نے سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جاپان-امریکہ تعاون کو وسعت دینے اور گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا‘‘۔

صدر بائیڈن نے کہا، ’’میں جاپانی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کے وزیر اعظم کِشیدا کے عزم کو بھی سراہتا ہوں۔ ایک مضبوط جاپان اور امریکہ-جاپان کا قوی اتحاد خطے میں خیر کی قوت ہے‘‘۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ ہند بحرالکاہل خطے کے دفاع کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک ہتھیاروں کی تیاری میں پیشرفت کرنے والے ملک شمالی کوریا پر نظر رکھنے کے لیے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ س بات چیت میں چین کے اثر و رسوخ کا معاملہ بھی کافی چھایا رہا۔جاپانی وزیر اعظم کِشیدا نے کہا، “ہم نے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، جو بین الاقوامی برادری کے امن اور خوشحالی کے لیے ایک لازمی عنصر ہے۔ ہم نے آبنائے سے آر پار کا معاملہ پُرامن انداز میں حل کرنے پر بھی زور دیا ہے‘‘۔

بین الاقوامی اتحاد پر دونوں رہنماؤں کا تبادلۂ خیال اقوام متحدہ تک جا پہنچا۔ ان دونوں نے اصلاحات کی ضرورت پر اتفاق کیا اور صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی جاپانی کوشش کی حمایت کرے گا۔
وزیراعظم کِشیدا نے اپنے آبائی شہر ہیروشیما میں آئندہ سال G7 سربراہ اجلاس منعقد کرنے کی خواہش کا اعلان کرنے کے لیے بھی اسی ملاقات کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دنیا بھر کو جوہری تخفیف اسلحہ کے لیے ایک اہم پیغام جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل