ہومپاکستانپاکستانی سفیر کی پاکستان بلغاریہ دوستی گروپ کے چیئرپرسن سے ملاقات

پاکستانی سفیر کی پاکستان بلغاریہ دوستی گروپ کے چیئرپرسن سے ملاقات

پاکستانی سفیر کی پاکستان بلغاریہ دوستی گروپ کے چیئرپرسن سے ملاقات

صوفیہ (صداۓ روس)
بلغاریہ میں متعین پاکستانی سفیر مریم آفتاب نے بلغاریہ کی قومی اسمبلی اور پاکستان-بلغاریہ دوستی گروپ، جوکہ حال ہی میں بنایا گیا ہے، کے چیئر پرسن ، ریڈوسلاف ویسلیف سے ملاقات کی ہے. یہ میٹنگ بہت ہم آہنگی کے ماحول میں ہوئی. اس ملاقات کے دوران پاکستان کی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات پر روشنی ڈالی. پاکستان کی سفیر نے کہا کہ ایمبیسی کی خصوصی کاوشوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید فروغ آیا ہے. انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت اور کلچر کے شعبوں میں باالخصوص مزید بہتری آئی ہے.

پاکستان بلغاریہ دوستی گروپ کے کے چیئر پرسن ریڈوسلاف ویسلیف نے پاکستان کی سفیر کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. ویسلیف نے ٹریڈ آئی ٹی، تعلیم، انرجی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا. انہوں نے بلغاریہ کے سفارتخانہ کابل کے عملے کے باحفاظت انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا. دونوں اطراف نے مستقبل میں مزید میٹنگز کرنے کا بھی اعادہ کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل