یوکرین کچھ دنوں میں دونباس کا کنٹرول کھوسکتا ہے، سابق جرمن جنرل
ماسکو(صداۓ روس)
جرمنی کے ریٹائرڈ جنرل رولینڈ کیٹر کا خیال ہے کہ یوکرین آئندہ کچھ دنوں یا ہفتوں میں پورے دونباس پر کنٹرول کھو دے گا۔ کیٹر نے ڈائی ویلٹ کو بتایا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ روس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ اس نے دونباس میں خصوصی توجہ کے ساتھ اپنا فوجی آپریشن آگے بڑھایا ہے اور وہاں اپنی افواج کو جمع کیا ہے. کیٹر نے زور دے کر کہا کہ روسی مسلح افواج نے اس وقت یوکرین کی فوج پر نمایاں طور پر برتری حاصل کرلی ہے. یہ ہی وجہ ہے کہ کیف کا کامیابی کا کوئی امکان نہیں رہا۔ جنرل کیٹر کے اندازوں کے مطابق روسی فوج کا دونباس پر کنٹرول قائم کرنا محض دنوں کی بات ہے یا شائد ہفتوں میں وہ اپنے اہداف حاصل کر لے.
کیٹر نے بتایا کہ اس کے بعد روسی فوج کا مقصد کریمیا کے ساتھ اوورلینڈ کوریڈور کو مضبوط کرنا ہوگا۔ جنرل کیٹر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ایک واضح حکمت عملی اپنائے گئی ہے جس کے مطابق پہلے دونباس کو کنٹرول میں لیا جائے گا اور پھر روسی فوج مزید کارروائیوں کے لیے تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کریمیا، ماریوپول اور دیگر بندرگاہی شہروں کے ساتھ زمینی روابط مضبوطی سے قائم کرنے کے لیے سب کچھ کیا جائے گا.