arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومپاکستانآزاد کشمیر: سماہنی کے جنگلات کی آگ نے تباہی مچا دی

آزاد کشمیر: سماہنی کے جنگلات کی آگ نے تباہی مچا دی

آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ نے تباہی مچا دی، درجنوں دیو ہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق جنڈی چونترہ ،کالچھ ،خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل اب بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ریسکیو کی ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم کئی مقامات پر اب بھی آگ لگی ہوئی ہے، بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل