ہومپاکستانفلور ملز کا سبسڈائزڈ آٹا اسکیم چلانے سے انکار، انڈسٹری بند کرنے...

فلور ملز کا سبسڈائزڈ آٹا اسکیم چلانے سے انکار، انڈسٹری بند کرنے کی دھمکی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملز مالکان کو ہراساں کرنے اور فلور ملز پر چھاپے مارنے کا سلسلہ فوری بند نہ ہونے کی صورت میں کل سے پنجاب بھر میں انڈسٹری بند کرنے کی دھمکی دیدی۔

پنجاب فلور ملز ایسوس ایشن کے چیئرمین طاہر ملک کا کہنا ہے کہ اگر ملز مالکان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ ہوا تو کل سے پنجاب کی تمام فلور ملز آٹا پسائی نہیں کریں گی۔

ترجمان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی مصنوعات کی نقل و حمل پر پابندیاں آئین کی روح کے منافی ہیں، آئین ملک بھر میں آزادانہ کاروبار اور نقل و حمل کی ضمانت دیتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان کی ناجائز اور غیر قانونی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، جب تک معاملات طے نہیں ہو جاتے فلور ملز سرکاری گندم نہیں اٹھائیں گی اور نہ ہی پسائی کریں گی، معاملات طے ہونے پر فلور ملز گیٹ پر آٹا فراہم کریں گی۔

سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلور ملز میں اے سی یا ڈی سی کا داخلہ قابل قبول نہیں، محکمہ خوراک کا عمل دخل ختم ہونے تک فلورملز گندم پسائی نہیں کریں گی، حکومت کی سبسڈائزڈ آٹے کی اسکیم کو بھی نہیں چلائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل