آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئندہ سال بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی تجویز ہے اور بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں 1048 ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4695 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جب کہ براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جب کہ نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔