ہومانٹرنیشنلجرمنی کا گن قوانین میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ

جرمنی کا گن قوانین میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ

جرمنی کا گن قوانین میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ

برلن (انٹرنیشنل)
جرمنی نے گن قوانین میں مزیدسختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جرمن حکومت کی کوشش ہے کہ گن کنٹرول قوانین کو سخت بناتے ہوئے ایسا اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے پس منظر و سماجی حالات پر چیک بڑھا دیا جائے۔ تاہم کیا اس قانون پر عمل ممکن ہو سکے گا؟ امریکہ اور دیگر کئی یورپی ممالک کے مقابلے میں جرمنی میں گن کنٹرول کے قوانین بہت زیادہ سخت ہیں۔ تاہم جرمنی میں عوامی مقامات پر ہوئے شوٹنگ کے واقعات کے تناظر میں برلن حکومت ان قوانین کو زیادہ سخت بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

کوشش ہے کہ گن خریدنے والے شہریوں کا پس منظر جاننے کی خاطر اضافی چیکنگ کی جائے اور جن لوگوں کے پاس پہلے سے ایسا اسلحہ موجود ہے، ان کی بھی چیکنگ کی جائے۔ مقصد یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ انتہا پسندوں یا نفسیاتی سطح پر بیمار لوگوں کو گن لائسنس جاری نہ کیا جائے اور اگر کوئی ایسا شخص جو پہلے سے گن کا لائسنس رکھتا ہے اور اس کے بارے میں شکوک ہیں تو ممکنہ خطرات کے تحت اس صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

سخت قوانین کیوں؟
جرمنی میں گن قوانین کو زیادہ سخت بنانے کے مطالبات ایک ایسے وقت میں سامنے آنے لگے تھے، جب فروری سن دو ہزار بیس میں ہناؤ میں ایک انتہا پسند نے فائرنگ کر کے نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد اس نے اپنی والدہ کو مارنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

ٹوبیاس آر نامی یہ نسل پرست دراصل سن دو ہزار دو میں خلل دماغی نامی ایک نفیساتی عارضے میں مبتلا پایا گیا تھا۔ تاہم خبط و التباسات کے شکار اس جرمن شہری کو اسلحہ خریدنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی تھی۔ اس شخص کے پاس تین بندوقیں تھی جبکہ وہ مزید ایک گن خرید سکتا تھا۔

جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک تحریری بیان میں ڈی ڈبلیو کو بتایا ہے کہ ایسے ایک قانون کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے، جس کے تحت گن خریدنے والے افراد کے پس منظر کو زیادہ جامع طریقے سے چیک کیا جائے گا جبکہ لائسنس جاری کرتے یا اس میں توسیع کرتے ہوئے ان تمام باتوں کو ملحوظ رکھا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل