ہومتازہ ترینیوکرین کے روسی زیر انتظام شہروں کی عوام نے روسی شہریت مانگ...

یوکرین کے روسی زیر انتظام شہروں کی عوام نے روسی شہریت مانگ لی

یوکرین کے روسی زیر انتظام شہروں کی عوام نے روسی شہریت مانگ لی

ماسکو (صدائے روس)
یوکرین کے جنوبی ساحلی ریجن خیر سن کی فوجی سویلین انتظامیہ کے نائب سربراہ کیرل سٹریموسوف نے بتایا ہے کہ یوکرین کے روسی زیر انتظام شہروں کے لوگوں نے روسی شہریت کے لئے درخواست دے دی ہے. روس کی شہریت کے لیے تقریباً 7,000 درخواستیں مئی کے آخر سے خیرسن ریجن کے رہائشیوں کی طرف سے دائر کی جا چکی ہیں. انہوں نے کہا، “تقریباً 7,000 درخواستیں پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہیں، اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے چند سو افراد کو شہریت جاری کرنے کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے. اہلکار نے مزید کہا کہ ایسے دفاتر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جہاں شہری روسی پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

12 جون کو منائے جانے والے یومِ روس کے موقع پر منعقدہ ایک رسمی تقریب کے دوران، خیر سن کے علاقے کے رہائشیوں کو ہفتے کے روز پہلا پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ یاد رہے 25 مئی کوروسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے زاپوروزئے اور خیر سن علاقوں کے رہائشیوں کے لیے روسی شہریت کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ایک فرمان پر دستخط کیے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل