روس کا قومی دن 12 جون جب روس نے سوویت یونین سے علیحدگی اختیار کی
ماسکو(صداۓ روس)
سرکاری دستاویزات میں آج کا دن روس کے ریاستی خودمختاری کے اعلان کے طور پر درج کیا گیا تھا. موسم گرما 1994 میں روسی حکومت کے سربراہ بورس یلسن نے 12 جون کو ایک خودمختار ملک کے قیام کا اعلان کیا. آج روس میں اہم ترین سرکاری تقریب یعنی یوم روس منایا جا رہا ہے۔ یہ تقریب سن انیس سو بانوے میں شروع کی گئی تھی۔ بارہ جون سن انیس سو نوے کو سوویت یونین میں شامل ری پبلک روس کی عوامی نمائندگان کی اسمبلی نے روس کی خودمختاری سے متعلق قرارداد کی منظوری دی تھی۔ ایک سال بعد اسی روز عوامی ووٹنگ کے ذریعے روس کا پہلا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ آج یوم روس ملک کی ایک اہم ترین سرکاری تقریب ہے۔
سن 1990 کے عشرے میں سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد جمہوری روسی ریاست وجود میں آئی تھی۔ یہ عمل آئینی اصلاح، نئی سرحدوں کی حد بندی، سرکاری نظم و نسق کے نئے سسٹم کے قیام اور زندگی کے جمہوری اصولوں کے اعلان سے شروع ہوا تھا۔
جمہوری روسی ریاست کے قیام کا عمل آسان نہیں تھا۔ اس کی وجہ سماجی ناہمواری، سیاستدانوں کے بلند بانگ دعوے، سنگین معاشی مسائل اورغیرممالک کا دباؤ تھا۔ بعض اوقات یوں لگتا تھا کہ روس خانہ جنگی اور مکمل زوال کی دہلیز پر کھڑا ہے لیکن نئی صدی کی پہلی دھائی کے شروع میں ملک کے حالات بہتر ہونے لگے۔ آج روس ایک مضبوط اور باوقارملک ہے-
روایت کے مطابق یوم روس دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں مختلف طرح کے کنسرٹ ہوتے ہیں، کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں نوجوان کھلاڑی اور عالمی شہرت یافت ایتھلیٹ دونوں ہی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔