ہومتازہ ترینروس صرف 'دوست ممالک' کو گندم برآمد کرے گا، روسی وزیر زراعت

روس صرف ‘دوست ممالک’ کو گندم برآمد کرے گا، روسی وزیر زراعت

روس صرف ‘دوست ممالک’ کو گندم برآمد کرے گا، روسی وزیر زراعت

سینٹ پیٹرزبرگ: اشتیاق ہمدانی
روس کے وزیر برائے زراعت دییمتری پیٹروشیف نے کہا کہ ملک کی اناج کی فصل اس سال 130 ملین ٹن تک پہنچ سکتی ہے، جو ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور برآمدی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہوگی۔ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے متعدد چیلنجوں کی طرف اشارہ کیا جن میں سپلائی چین کی رکاوٹ اور مالی حسابات میں مشکلات شامل ہیں۔ پیٹروشیف نے کہا کہ روس کو ان رکاوٹوں پر قابو پانا ہو گا تاکہ ان ممالک کو خوراک فراہم کی جا سکے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری زرعی مصنوعات غیر ملکی منڈیوں میں ترسیل ہوں گی، لیکن صرف ان ممالک میں جو ہمارے دوست ممالک ہیں، جو ہمارے لیے رکاوٹیں اور مشکلات پیدا نہیں کرتے.

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس اس سال اناج کی بھر پور فصل کی توقع کر رہا ہے، جس میں گندم کی ریکارڈ کٹائی بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس صورتحال کا ذمہ دار مکمل طور پر “مغربی اشرافیہ” پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اناج کا بحران محسوس کیا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ عالمی فوڈ مارکیٹ، جو پہلے ہی موسم اور کووِڈ وبائی مرض سے متاثر تھی، کو روس-یوکرین تنازعہ اور ماسکو پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایک اور دھچکا لگا۔ اس نے عالمی سطح پر غذائی عدم تحفظ اور بھوک کے خدشات کو جنم دیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل