ہومانٹرنیشنلاپنے شہریوں کی روسی قید سے رہائی کے لئے ہر کوشش کریں...

اپنے شہریوں کی روسی قید سے رہائی کے لئے ہر کوشش کریں گے، امریکا

اپنے شہریوں کی روسی قید سے رہائی کے لئے ہر کوشش کریں گے، امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ ان میڈیا رپورٹس کی نگرانی کر رہا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں دو امریکی شہریوں کو کیف کی طرف سے لڑتے ہوئے روسی فوج کی جانب سے پکڑا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو واشنگٹن ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ جمعرات کے روز ڈیلی ٹیلی گراف کے ذریعہ دو امریکیوں کی شناخت سابق فوجیوں الیگزینڈر ڈروک اور اینڈی ہیون کے طور پر کی گئی ہے. یاد رہے گزشتہ ہفتے یوکرین کے شہر خارکوف کے قریب سے روسی فوج کی جانب سے یہ قیدی بنائے گئے تھے۔ برطانوی اخبار نے انہیں بظاہر یوکرین کے لیے لڑتے ہوئے پکڑے جانے والے پہلے امریکی شہری قرار دیا اور اس سارے معاملے کو سفارتی طور پر حساس قرار دیا۔

واشنگٹن نے گرفتاری کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔ پینٹاگون کے سابق ترجمان جان کربی جو اب امریکی قومی سلامتی کونسل کے سٹریٹیجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، نے وعدہ کیا کہ اگر گرفتاری کی اطلاع کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ ان کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے بھرپور مدد کریں گے. انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہم انہیں بحفاظت گھر واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکیوں کو یوکرین جانے اور کیف کے فوجیوں میں شامل ہونے کی حوصلہ شکنی کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل