ہومتازہ ترینروس اب سے دنیا کی ہرچیز خود ملک میں تیار کرے گا،...

روس اب سے دنیا کی ہرچیز خود ملک میں تیار کرے گا، روسی صدر

روس اب سے دنیا کی ہرچیز خود ملک میں تیار کرے گا، روسی صدر

سینٹ پیٹرزبرگ : اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے SPIEF-2022 کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اب سے دنیا کی ہر چیز کو خود سے ملک میں ہی تیار کرے گا، انہوں نے کہا کہ روس مغربی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ سامان تیار کرنا سیکھے گا، جو ملک چھوڑ چکی ہیں، یا دوسرے ممالک کی کمپنیاں انہیں ایسی مصنوعات فراہم کرتی تھیں. ان کے مطابق روس چھوڑنے والی مغربی کمپنیوں کی جگہ دوسری کمپنیاں پہلے ہی خالی جگہوں کو بھرنے کے لیے آ رہی ہیں۔ صدر پوتن کے مطابق وہ غیر ملکی کمپنیاں جو پیکیجنگ تیار کرتے ہیں، جو پینٹ تیار کرتے ہیں اب سے ان کی جگہ ہم بھی پینٹ، اور دیگر اشیائے خوردونوش، اور صنعتی استعمال سے متعلق سامان تیار کرنا شروع کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے بتایا کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

روسی صدر کے مطابق روس کو نئی بنیادوں پر پیداوار کی طرف جانے کی کوشش کرنی چاہیے، جو پرانی ٹیکنالوجیز سے کہیں زیادہ جدید ہے۔صدر نے کہا اس لیے اگر ہم درآمدی متبادل کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو ہم ہر کسی چیز کا متبادل بنائیں گے، اور ہم اپنی پیداوار کی بالکل نئی امید افزا بنیاد کا استعمال کرتے ہوئے سب کچھ ملک میں پیدا کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل