ہومتازہ ترینہزار سالہ تاریخ ثابت کرتی ہے روس ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتا...

ہزار سالہ تاریخ ثابت کرتی ہے روس ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتا ہے، پوتن

ہزار سالہ تاریخ ثابت کرتی ہے روس ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتا ہے، پوتن

سینٹ پیٹرزبرگ: اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے SPIEF-2022 کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس درپیش کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کے قابل ہے، اور روس کی ہزار سالہ تاریخ اس بات کا ثبوت ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ ہم مضبوط لوگ ہیں اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اپنے آباؤ اجداد کی طرح ہم کسی بھی مسئلے کو حل کریں گے۔ ہمارے ملک کی پوری ہزار سالہ تاریخ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ہم نے مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے۔ روسکانگریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم 15 سے 18 جون تک جاری ہے۔ اس سال کے فورم کو ‘نئی دنیا میں نئے مواقع’ کا نام دیا گیا ہے. ایس ایم ای فورم، کریٹیو بزنس فورم، ڈرگ سیکیورٹی فورم، ایس پی آئی ای ایف جونیئر ڈائیلاگ اور ایس پی آئی ای ایف اسپورٹ ویک بھی ایس پی آئی ای ایف ایونٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

مزید براں صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس مغربی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ سامان تیار کرنا سیکھے گا، جو ملک چھوڑ چکی ہیں یا دوسرے ممالک کی کمپنیاں انہیں فراہم کرتی تھیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل