ہومتازہ ترینروس کا لیتھوانیا کو کالنین گراڈ ریجن ٹرانزٹ پر پابندی کے خلاف...

روس کا لیتھوانیا کو کالنین گراڈ ریجن ٹرانزٹ پر پابندی کے خلاف انتباہ

روس کا لیتھوانیا کو کالنین گراڈ ریجن ٹرانزٹ پر پابندی کے خلاف انتباہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو مطالبہ کرتا ہے کہ ولنیئس کالینن گراڈ کے بالٹک سمندر کے ایکسکلیو تک سامان کی ریل آمدورفت پر پابندی ہٹائے، بصورت دیگر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے لیتھوانیا کی چارج ڈی افیئرز ورجنیجا امبراسین کو طلب کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں نشاندہی کی ہے کہ اگر لیتھوانیا کے راستے کالینن گراڈ کے علاقے اور بقیہ روس کے درمیان سامان کی آمدورفت مکمل طور پر بحال نہیں ہوتی تو روس اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ روس نے لتھوانیا کے فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ روسی وزارت نے بتایا کہ ہم نے مطالبہ کیا کہ پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں.

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس نے اس اقدام کو کھلم کھلا دشمنی کے طور پر دیکھا ہے اور مزید کہا کہ لیتھوانیا نے بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے، یعنی 2002 کے یورپی یونین اور روسی فیڈریشن کے کیلینن گراڈ ریجن اور بقیہ روسی فیڈریشن کے درمیان ٹرانزٹ کے مشترکہ بیان کی خلاف ورزی کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل