ہومتازہ ترینروس نے گرفتارامریکی فوجیوں کو بھی سزائے موت دینے کا عندیہ دے...

روس نے گرفتارامریکی فوجیوں کو بھی سزائے موت دینے کا عندیہ دے دیا

روس نے گرفتارامریکی فوجیوں کو بھی سزائے موت دینے کا عندیہ دے دیا

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان یدمتری پیسکوف نے نشر ہونے والے این بی سی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ روس اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یوکرین میں پکڑے گئے سابق امریکی فوجیوں کو سزائے موت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ روسی صدارتی ترجمان نے کہا کہ میں کسی چیز کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ یہ تحقیقات پر منحصر ہے،” جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ امریکی جنگی قیدیوں کو برطانویوں ایڈن اسلن، شان پنر اور مراکش کے شہری براہیم سعدون جیسی قسمت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، جنہیں اس سے قبل عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

ڈیلی ٹیلی گراف نے گزشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ دو سابق امریکی فوجی الیگزینڈر ڈروک اور اینڈی ہیون کو خا رکوف کے قریب سے پکڑا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 16 جون کو کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ میں حصہ لینے والے امریکی شہریوں کے حوالے سے روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر امریکیوں کو یوکرین جانے کے خلاف سختی روکا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل