ہومپاکستانضلع خیبر تحصیل باڑہ بازار میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے...

ضلع خیبر تحصیل باڑہ بازار میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

ضلع خیبر تحصیل باڑہ بازار میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

باڑہ سے زاکر آفریدی
ضلع خیبر تحصیل باڑہ بازار میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرہے کی قیادت ایم پی اے شفیق آفریدی اور سابقہ ایم این اے اقبال آفریدی کررہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے شفیق آفریدی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے اور اس سے زیادہ قبائلی اضلاع کے عوام سے ظلم یہ کردیا کہ صحت کارڈ کو قبائلی عوام سے چین لیا ہے اب 30 تاریخ کے بعد صحتِ کارڈ بند کردیا جائے گا ۔قبائلی عوام کی محرمیوں کو ختم کرنے کے بجائے مزید تاریکی میں جھونک دیا جب بھی خان صاحب کال دینگے پورے قبائلی عوام نکل کر ان کا ساتھ دینگے ہم نے ہمیشہ علاقے کی محرمیوں کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں ۔ سابقہ ایم این اے اقبال آفریدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں قبائلی عوام کی حقوق کی تحریک کا اعلان کرتا ہوں پہلے بھی قبائلی عوام کی حقوق کی جنگ لڑی ہے امپورٹڈ حکومت سے حکومت چلانا ممکن نہیں ہورہا ہے جن سے غریب عوام متاثر ہورہے ہیں مہنگائی اور نااہلی کی وجہ سے ملک دن بدن پستی کی جانب گامزن ہے امپورٹڈ حکومت اپنے کیسزز اور کرپشن چھپانے کے لئے انتقام کی سیاست کررہے ہیں قبائلی عوام کے فنڈ میں کمی کے ساتھ فری صحت سہولت بھی چھین لیا ہے جن کی وجہ سے غریب عوام علاجِ معالجہ سے محروم ہونگے ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں کارکنان شریکِ تھے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امپورٹڈ حکومت صحتِ کارڈ کو دوبارہ بحال کیا جائے اور مہنگائی کی طوفان کو کنٹرول کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل