ہومپاکستانسب ڈویژن بیٹنی(سابق ایف آر۔لکی مروت) کے رہائشی شمن گل بیٹنی کی...

سب ڈویژن بیٹنی(سابق ایف آر۔لکی مروت) کے رہائشی شمن گل بیٹنی کی 12 سالہ بیٹی افسانہ بی بی 15 ماہ سے آنتوں کے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار

پشاور(نثاربیٹنی)
سب ڈویژن بیٹنی(سابق ایف آر۔لکی مروت) کے رہائشی شمن گل بیٹنی کی 12 سالہ بیٹی افسانہ بی بی 15 ماہ سے آنتوں کے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہے، دونوں باپ بیٹی غریبی اور مفلسی کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ 12 سالہ معصوم بچی اپنے والد کے سامنے سسک سسک کر جی رہی ہے، ماں کے سایہ سے محروم 12 سالہ افسانہ بی بی پچھلے کئی ماہ سے آنتوں کے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہے اور ان کے علاج پر اب تک لاکھوں روپے کا خرچہ آچکا ہے، افسانہ بی بی کے والد شمن گل بیٹنی قرض کے لیے ہر شخص اور ہر گھر کا دروازہ کھٹکھا چکے ہیں اور قرض لے لے کر اپنی بیٹی کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کرچکے ہیں ابھی تک افسانہ بی بی کے 8 آپریشن ہوچکے ہیں 7 مرتبہ انکے آنتوں سے غدود نکالے گیے جبکہ آخری آپریشن جو صحت کارڈ کے ذریعے ہوا اس میں آنت کاٹی گئی،صحت کارڈ کے ذریعے ان کے آپریشن پر آٹھ لاکھ ستر ہزار روپے خرچہ آیا، اب ڈاکٹروں کے مطابق صحت کار کی مطلوبہ رقم تقریبا ختم ہوچکی ہے اور ان کی بچی کا مزید علاج صحت کارڈ کے ذریعے نہیں ہو سکتا، دہکان شمن گل اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے بھی لاکھوں روپے خرچ کرچکے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی بچی افسانہ بی بی کا آخری آپریشن باقی رہتا ہے لیکن اب صحت کارڈ میں رقم کی مقررہ حد سے تجاوز کی وجہ سے اب ان کا مزید مفت میں آپریشن نہیں ہو سکتاجس کی وجہ سے شمن گل اپنی بچی کو اپنے سامنے سستا ہوا اور بیماری میں تڑپتا ہوا دیکھ رہے ہیں، بارہ سالہ کینسرزدہ بچی افسانہ بی بی کے والد شمن گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بچی کے آنتوں سے غدود نکالنے کے 7 آپریشن ہو چکے ہیں ان کی آنتوں میں رسولیاں ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کر چکی ہیں اس سے قبل 7 بار دوستوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے بچی کے آپریشن کرچکا ہوں جس میں انکی آنتوں سے غدود کو نکالا گیا جبکہ آخری بار صحت کارڈ کے ذریعے بچی کی آنت کاٹی گئی جس پر صحت کارڈ کی مد میں آٹھ لاکھ ستر ہزار روپے خرچہ آیا، لیکن ڈاکٹروں کے مطابق افسانہ بی بی کا ایک آخری آپریشن باقی ہے لیکن صحت کارڈ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے اب ان کا علاج سرکاری سطح پر نہیں ہوسکتا ان حالات نے شمن گل کو خاصا پریشان کیا ہوا ہے اور وہ بچی کو لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، انہوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی بچی کا سرکاری سطح پر آپریشن کرایا جائے جبکہ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل