ہومانٹرنیشنلامریکہ ٹوٹنے کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، مغربی ذرائع ابلاغ کا...

امریکہ ٹوٹنے کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، مغربی ذرائع ابلاغ کا دعوی

امریکہ ٹوٹنے کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، مغربی ذرائع ابلاغ کا دعوی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
مغربی ذرائع ابلاغ کا دعوی نے کہا ہے کہ بدترین حالات کے پیش نظرامریکہ ٹوٹنے کے دھانے پر پہنچ چکا ہے. امریکہ کے بڑے شہروں میں گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم اور قتل و غارتگری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے امریکہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سقوط کے دھانے پر ہے اور اسے شدید اقتصادی بحران نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس ملک کی تاریخ میں ایندھن اور دیگر مصنوعات کی اتنی قیمتیں نہیں بڑھیں تھیں جتنی اب بڑھی ہیں۔

ڈیلی ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے وقت سے اب تک جنوبی امریکہ کی سرحد سے 20 لاکھ غیر قانونی مہاجرین ملک میں آئے اور امریکہ کے بڑے شہروں میں گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم اور قتل و غارتگری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کی ریئل کلیر پولیٹکس (RealClearPolitics) ویب سائٹ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ہر 4 امریکیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ امریکہ صحیح سمت کی جانب حرکت نہیں کر رہا اور حکومتی پالیسیاں درست نہیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل