ہومانٹرنیشنلتیل کی کمی، برطانیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال

تیل کی کمی، برطانیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال

تیل کی کمی، برطانیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
تیل کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال ہوگئی ہے. دسیوں ہزاروں افراد سے وابستہ ریلوے یونین نے آج کام چھوڑدیا ہے جس سے 15000 کلومیٹر سے طویل پٹڑیاں اب ریل گاڑیوں سے خالی ہوچکی ہے۔ برطانیہ کی 30 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ریلوے ہڑتال سے ملکی پہیہ رک گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ ہڑتالیوں نے کام کی بہتر فضا، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کا مطالبہ کیا ہے۔

تنخواہوں میں کمی اور غیریقینی ملازمت سے پریشان لگ بھگ 50 ہزار ملازمین اب اس جمعرات اور ہفتے کو بھی ہڑتال کریں گے۔ برطانوی ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ (آرایم ٹی) ورکرز یونین کے سربراہ مِک لنچ نے کہا کہ پینشن، تنخواہوں اور ملازمتوں سے بے دخلی کے تناظر میں ان کے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔ انہوں نے ہڑتال کے مزید طویل دورانئے سے بھی خبردار کیا۔

دوسری جانب برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنظیمیں لوگوں کو نقصان پہنچارہی ہیں اور ملک بھر میں کاروبار، نظام زندگی اور عام افراد شدید متاثر ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد تک پہنچنے سے غذا اور ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ تنخواہیں اضافے کے باوجود اب بھی 2006 کے درجے پر پہنچی جس کی وجہ سے برطانوی سرکاری ملازمتوں میں افرادی قوت کی قلت ایک بحران بن چکی ہے اور عام ملازم پر غیرمعمولی دباؤ ہے۔ پھر کووڈ، بریگزٹ کے بعد کی صورتحال اور سپلائی چین متاثر ہونے سے برطانوی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل