ہومتازہ ترینروس دوبارہ مغرب پر اعتماد نہیں کرے گا، کریملن

روس دوبارہ مغرب پر اعتماد نہیں کرے گا، کریملن

روس دوبارہ مغرب پر اعتماد نہیں کرے گا، کریملن

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ روس “پھر کبھی بھی مغرب پر بھروسہ نہیں کرے گا۔” روس اور امریکا تعلقات میں تاریخی پستی کے دوران پیسکوف واحد اعلیٰ روسی اہلکار نہیں ہیں جنہوں نے حالات معمول پر تیزی سے واپسی کو مسترد کیا ہے بلکہ متعدد روسی اعلیٰ حکام نے تعلقات میں بہتری کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے این بی سی کو بتاتے ہوئے کہ یوکرین کے تنازعے کا نتیجہ “ایک طویل بحران” ہوگا، پیسکوف نے پیش گوئی کی کہ صورتحال آگے بڑھ کر کشیدہ رہے گی۔

ایک گھنٹہ طویل انٹرویو کے دوران جس میں سے این بی سی نے صرف مختصر اقتباسات جاری کیے ہیں، پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ دونباس میں یوکرین کے لیے لڑتے ہوئے پکڑے گئے دو امریکی شہریوں کو ماسکو “قسمت کے سپاہی” سمجھتا ہے، اور ان کی قسمت کا فیصلہ عدالتی حکم کے ذریعے کیا جائے گا۔ یاد رہے اس مہینے کے شروع میں دونیسک کی ایک عدالت نے تین غیر ملکی جنگجوؤں کو جن میں دو برطانوی شہری اور ایک مراکشی – کو طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کا قصوروار پایا، اور انھیں موت کی سزا سنائی۔ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل