ہومUncategorizedخیبر تحصیل باڑہ میں وادی تیراہ میں ٹریفک حادثہ

خیبر تحصیل باڑہ میں وادی تیراہ میں ٹریفک حادثہ

باڑہ : ذاکر آفریدی
خیبر تحصیل باڑہ میں وادی تیراہ سے آنے والے پک اپ ڈاٹسن کو مامنڑے کے مقام پر الٹنے سے گیارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے ۔زخمیوں کو ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ وادی تیراہ سے پک ڈاٹسن واپس بڑی بازار جارہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث مامنڑے کے مقام پر گاڑی الٹ گئی میں سوار گیارہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں معمولی زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے گھر واپس بھیج دئے ۔واقعہ گاڑی میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل