ہومتازہ تریناہداف کے تکمیل تک یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس

اہداف کے تکمیل تک یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس

اہداف کے تکمیل تک یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، روس

ماسکو(صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب یدمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کا خصوصی فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یوکرین دونباس پر گولہ باری بند نہیں کر دیتا اور جب تک اس کی سرزمین سے کوئی خطرہ نہیں آتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہم نے ایک خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تاکہ یوکرین کی طرف سے دونباس پر بمباری کو ختم کیا جا سکے، اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ یہ ملک اور اس کی قوم پرست قیادت روس اور یوکرین کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں رہنے والے لوگوں دونوں کے لیے خطرہ نہ بنے، اس لئے ان مقاصد کے حصول تک خصوصی آپریشن جاری رہے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیاروں کی فراہمی سے آپ صرف کیف حکومت کی بربریت کو طول دیتے ہیں جو اپنی ہی آبادی کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔ جتنی جلدی آپ کو اس کا ادراک ہو گا، اتنی ہی جلد یوکرین کی قیادت خوشامدی نعروں اور پریت کے درد کی بجائے حقیقت پسندانہ موقف کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے گی۔ روسی عہدیدار کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے دور سے اور کونسل کے دیگر اراکین کے ساتھ پیشگی مشاورت کے بغیر بات کرنے کی اجازت دی گئی جو کہ موجودہ طرز عمل کی خلاف ورزی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل