ہومپاکستانقوم کے بہادر بیٹی، بہترین وہیل چیئر انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی سکینہ آفریدی...

قوم کے بہادر بیٹی، بہترین وہیل چیئر انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی سکینہ آفریدی کو ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

قوم کے بہادر بیٹی، بہترین وہیل چیئر انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی سکینہ آفریدی کو ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

با ڑہ : ذکر آفریدی
خیبر سے تعلق رکھنے والے قوم کے بہادر بیٹی، اور ایک بہترین وہیل چیئر انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی سکینہ آفریدی کو خیبرپختونخوا ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔کرکٹ کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی لوہا منوایا ہے اور پشاور یونیورسٹی سے ڈبل ماسٹر کی ہے ۔سکینہ آفریدی نے کہاکہ مجھے فخر کہ اس ایوارڈ کے لئے مجھے نامزد کیاگیا اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے میں نے کبھی اپنی ڈیسبیلٹی کو کمی محسوس نہیں کی ہے بلکہ نہ ان کو اپنی کمزوری سمجھا ہے میرا تعلق قبائلی علاقے ضلع خیبر سے ہے میرے خاندان نے مجھے سپورٹ کیا ہے کرکٹ میں مجھے بھی بوم بوم آفریدی کا خطاب ملا کیونکہ وہیل چیئر کرکٹ میں بھی بوم بوم آفریدی کی طرح بولر کے چھکے چھڑائے ہیں قبائلی علاقوں کے لوگوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے بس ان کو سہولیات اور مواقع کی ضرورت ہے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا کے بھی بہت مشکور ہے کہ اس طرح کے ایوارڈ پروگرام کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے منعقد کرتے ہے مزید اس طرح کے بھی ایونٹ کی ضرورت ہے ۔پورے خیبر سے یہ واحد وہیل چیئر انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی جنہوں نے ناصرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے ۔خیبرپختونخوا ٹیلنٹ ایوارڈ میں کل ان کو فخر خیبر اور فخر خیبرپختونخوا ایوارڈ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں دیا گیا ۔پورے صوبے سے انٹرنیشنل پرسن وید ڈیسبیلٹز کے لئے ایوارڈ کا انعقاد کیا تھا جس میں تقریباً 33انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ایوارڈ دیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل