ہومتازہ ترینروس نے یوکرین کے ایک سو چوالیس فوجیوں کو رہا کر دیا

روس نے یوکرین کے ایک سو چوالیس فوجیوں کو رہا کر دیا

روس نے یوکرین کے ایک سو چوالیس فوجیوں کو رہا کر دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ایگور کوناشینکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 144 جنگی قیدیوں کا تبادلہ 29 جون کو روسی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف کے حکم پر ہوا۔ دوسری جانب یوکرین کے چیف آف آرمی اسٹاف نے بھی اعلان کیا ہے کہ روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت ماسکو نے یوکرین کے ایک سو چوالیس فوجیوں کو آزاد کر دیا ہے۔

روسی اور یوکرینی حکام نے اس سے قبل اپنے اپنے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ایک معاہدے کی خبر دی تھی۔
اس سے پہلے بھی روس کی فوج نے وکٹر مدودچوک کی آزادی کے بدلے آزوف بٹالین کے یوکرینی فوجیوں کی رہائی کی خبر دی تھی۔ وکٹر مدودچوک ایک سڑسٹھ سالہ یوکرینی تاجر ہے جس کے روس سے نہایت قریبی تعلقات ہیں۔ ماسکو، آزوف بٹالین کے فوجیوں کو نیونازی قرار دیتا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے سرکاری نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ روسی فوجیوں اور دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کے سپاہیوں کی زندگی، صحت اور آزادی، جن میں واپس لوٹنے والوں کی اکثریت ہے، اولین ترجیح ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل