ہومپاکستانماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری...

ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام

ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سفارتخانے میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن رانا ثمر جاوید نے روس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے اور انھیں پاسپورٹ کی فراہمی سمیت مختلف امور پر فوری طور پر راہنمائی فراہم کی ۔ انھوں نے بتایا کہ روس میں کورئیر سروس میں تعطل کی وجہ سے پاسپورٹس کی فراہمی میں کچھ مسائل تھے جو اب ختم ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے کچھ متبادل ذرائع اختیار کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے پاکستانی برادری پر زور دیا کہ وہ وطن بھجوائی جانے والی رقوم کے لئے قانونی ذرائع استعمال کریں تاکہ ترسیلات زر کی مدد سے پاکستان کی معیشت کو بھی مضبوط بنایا جا سکے ۔ رانا ثمر جاوید نے روس میں مقیم پاکستانی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی سفارتخانہ اور اس کا تمام عملہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد، راہنمائی کے لئے ہر وقت دستیاب ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل