ہومانٹرنیشنلسابق جاپانی وزیراعظم کو گولی ماردی گئی، قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

سابق جاپانی وزیراعظم کو گولی ماردی گئی، قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

سابق جاپانی وزیراعظم کو گولی ماردی گئی، قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ٹوکیو (انٹرنیشنل)
سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کو گولی ماردی گئی ہے اور اس قاتلانہ حملے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں. سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے پر نارا کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران قانلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں گولی لگنے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی خبر کے مطابق قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 40 سالہ شخص کو سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ہے.

واضح رہے کہ شنزو آبے جاپان کے سب سے طویل عرصہ تک رہنے والے وزیر اعظم ہیں جو 2006 میں ایک سال تک وزیر اعظم رہے اور پھر 2012 سے 2020 تک آّٹھ سال تک وزیر اعظم رہے۔ شنزو آبے نے صحت کی خرابی کی وجہ سے استعفی دے دیا تھا۔ انھوں نے بعد میں بتایا تھا کہ ان کو بڑی آنت کی ایک بیماری لاحق ہے جسے السرائیٹیو کولائیٹس کہا جاتا ہے۔ ٹوکیو کے سابق گورنر یوئچی ماسوزی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 67 سالہ سابق وزیر اعظم حملے میں زخمی ہونے کے بعد کارڈیو پلمنری اریسٹ کی حالت میں ہیں۔ جاپان میں یہ اصطلاح کسی شخص کی باضابطہ طور پر موت کی تصدیق سے قبل استعمال کی جاتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل