ہومتازہ تریناگر مغرب میدان جنگ میں روس کو شکست دینا چاہتا ہے تو...

اگر مغرب میدان جنگ میں روس کو شکست دینا چاہتا ہے تو کوشش کرکے دیکھ لے، صدرپوتن

اگر مغرب میدان جنگ میں روس کو شکست دینا چاہتا ہے تو کوشش کرکے دیکھ لے، صدرپوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ اگر مغرب میدان جنگ میں روس کو شکست دینا چاہتا ہے تو اس کی کوشش کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے ریاست دوما کی قیادت کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم ان دنوں سن رہے ہیں کہ مغرب ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے آپ کیا کہہ سکتے ہیں؟ مغرب کو اپنی خواہش کی تکمیل کرنے کا موقع دینا چاہئے اور ہم اس کے لئے تیار ہیں.

روسی صدر نے کہا کہ روس امن مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوا لیکن جتنی دیر سے مغربی ممالک بات چیت شروع کریں گے، امن معاہدے پر پہنچنا اتنا ہی مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن مذاکرات سے دستبردار نہیں ہو رہے لیکن جو لوگ بات چیت سے انکار کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جتنی دیر کریں گے، ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا اتنا ہی مشکل ہوگا۔ صدر پوتن نے کہا روس یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو خبردار کیا کہ جو لوگ ایسے امکانات کو مسترد کرتے ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جاری تنازعے کو طول دینے سے ایسے مذاکرات مزید مشکل ہو جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل