ہومانٹرنیشنلروس سے انتہائی سستا ڈیزل خریدنے جا رہے ہیں، برازیل

روس سے انتہائی سستا ڈیزل خریدنے جا رہے ہیں، برازیل

روس سے انتہائی سستا ڈیزل خریدنے جا رہے ہیں، برازیل

برازیلیا (انٹرنیشنل)
برازیلی صدر جیر بولسونارو کا کہنا ہے کہ برازیل روس سے انتہائی سستا ڈیزل خریدنے کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے۔ گزشتہ ہفتے، برکس انفارمیشن پورٹل نے اطلاع دی کہ بولسنارو نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے جنوبی امریکی ملک برازیل کو کھادوں کی مسلسل فراہمی دینے کا عزم کیا، جو برازیل کے وسیع زرعی کاروبار کے شعبے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ برازیل کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس خوراک کی سیکورٹی اور توانائی کی سیکورٹی ہے، جبکہ اب اس بات کے امکانات ہیں کہ ہم روس سے ڈیزل خریدیں گے، جو کہ زیادہ مناسب قیمت پر ہے.

برازیلی صدر جیر بولسونارو اپنے ملک کے لیے ایندھن کی مناسب سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پر کام کر رہے ہیں جس سے قیمتوں پر کم سے کم اثر پڑے گا کیونکہ برازیل کی عوام بلند افراطِ زر کی وجہ سے مشکلات کاٹ رہی ہے۔ اندازوں کے مطابق لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی معیشت برازیل جو ماہانہ 50 لاکھ کیوبک میٹر سے زیادہ ڈیزل استعمال کرتی ہے، کو ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درآمدات میں 15 فیصد سے زیادہ اضافہ کرنا پڑے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل