ہومانٹرنیشنلشمالی کوریا نے یوکرین سے آزاد ہونے والی ریاست کو تسلیم کرلیا

شمالی کوریا نے یوکرین سے آزاد ہونے والی ریاست کو تسلیم کرلیا

شمالی کوریا نے یوکرین سے آزاد ہونے والی ریاست کو تسلیم کرلیا

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل)
دونیسک کے رہنما ڈینس پوشیلین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے دونیسک عوامی جمہوریہ (DPR) کی آزادی کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا نے آج دونیسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کیا، پشیلن نے مزید کہا کہ دونیسک عوامی جمہوریہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اس کی ریاستی حیثیت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک اور سفارتی فتح ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا کا شکریہ ادا کیا کہ کیونکہ یہ دونباس کے لوگوں کے لیے زبردست حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا یہ سیاسی فیصلہ مستقبل میں اقتصادی تعلقات کی ترقی کی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔ دوطرفہ شراکت داری ہماری کمپنیوں کے لیے اپنی تجارت کو وسعت دینا ممکن بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فعال اور نتیجہ خیز تعاون کا منتظر ہوں. یاد رہے اس سے قبل ڈی پی آر کی وزیر خارجہ نتالیہ نکونورووا نے 12 جولائی کو کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ ڈی پی آر کو تسلیم کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

21 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونیسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے رہنماؤں کے ساتھ دوستی، تعاون اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ روس نے 22 فروری 2022 کو DPR اور LPR دونوں کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل