ہومانٹرنیشنلیورپی یونین کو روس پر پابندیوں کی قیمت چکانی ہوگی، رومانیہ

یورپی یونین کو روس پر پابندیوں کی قیمت چکانی ہوگی، رومانیہ

یورپی یونین کو روس پر پابندیوں کی قیمت چکانی ہوگی، رومانیہ

بخارسٹ (انٹرنیشنل)
رومانیہ کے نائب وزیر اعظم ہنر کلیمین نے B1 ٹی وی کو بتایا کہ یورپی یونین کو روس پر اپنی پابندیوں کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، کیونکہ اس سال براعظم یورپ کو کئی دہائیوں میں سخت ترین موسم سرما کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں یعنی یورپی یونین کو روس کے خلاف پابندیوں کی قیمت ادا کرنی پڑے گی… سچ کہا جائے تو ہم سب اس موسم سرما کی قیمت ادا کریں گے جبکہ بدقسمتی سے ایسے کوئی آثار نہیں ہیں کہ جنگ کا خاتمہ قریب ہے… رومانیہ کے عہدیدار نے کہا کہ رواں سال سخت سردی ہوگی اور اس بار شاید پچھلے 40-50-60 سالوں میں سب سے سخت سردی پڑے گی.

کلیمین کے مطابق روس کے ساتھ یوکرین کا تنازعہ توقع سے زیادہ طویل رہے گا، اور اس کا یورپ پر شدید اثر پڑے گا۔ تاہم رومانیہ کے نائب وزیر اعظم نے یوکرین میں ماسکو کی فوجی مہم کے جواب میں مغرب کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں تھا۔ یورپی یونین کو درپیش معاشی پریشانیوں کے باوجود کلیمین نے مایوسی بھرے لہجے میں کہا کہ امید ہے کہ رومانیہ توانائی کے مسائل سے نمٹنے کے قابل ہو جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل