ہومپاکستانملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

2800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونا 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1717 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل