ہومپاکستانحکومت کی نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

حکومت کی نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے، جس پر کل سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے ۔ حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

اس سلسلے میں جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے ۔ اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جبکہ اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، جس کے بعد حکومت نے اب یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل