ہومتازہ تریندنیا ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں صرف خود...

دنیا ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں صرف خود مختار مملک کی ترقی ممکن ہے، روسی صدر

دنیا ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں صرف خود مختار مملک کی ترقی ممکن ہے، روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ عالمی تاریخ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں حقیقی خودمختار ریاستیں ہی ترقی کی اعلیٰ صلاحیت کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ نیو ٹائم فورم کے لیے مضبوط آئیڈیاز سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ خواہ کسی بھی ملک کی اشرافیہ موجودہ عالمی نظام کے تابعداری کرنے کی کتنی ہی سخت کوشش کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اب عالمی تاریخ میں ایک نیا دور بلکہ ایک نیا مرحلہ شروع ہو رہا ہے جس میں صرف حقیقی خودمختار قومیں ہی ترقی کرسکیں گی اور آگے بڑھ سکتی ہیں. روسی صدر نے کہا کہ حقیقت میں انقلابی تبدیلی تیزی سے مضبوط رہی ہے۔

روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبردست تبدیلی یقینی طور پر ناقابل واپسی ہے، جس میں دنیا میں واحد طاقت کے متبادل کے طور پر زیادہ ہم آہنگ، زیادہ منصفانہ سماجی اور محفوظ عالمی نظام کے اصول ہیں جو حال ہی میں قومی اور عالمی سطح پر اپنی جڑیں مضبوط کرتے جا رہے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ دنیا میں اب یونی پولر دور ختم ہو چکا لہٰذا اب دنیا ایک ایسے مرحلے میں داخل ہورہی ہے جہاں صرف خودمختار ممالک ہی اپنی بقا قائم رکھتے ہوئے ترقی کر سکتےہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل