ہومپاکستانایم پی اے چوہدری مسعود کے گھر کے باہر پی ٹی آئی...

ایم پی اے چوہدری مسعود کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا لوٹے اٹھا کر احتجاج

رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے 40 کروڑ لینے کے مبینہ الزام پر اپنی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید پر 40 کروڑ روپے لیکر بیرون ملک جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس الزام کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر مسعود مجید کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کے دوران مسعود مجید کے گھر کے دروازے بند تھے۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس بھی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر پہنچ گئی

چوہدری مسعود مجید پی پی 257 لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل