ہومپاکستانسندھ میں بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن...

سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے ساتھ کراچی میں این اے 245 کا ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا۔

سندھ میں 24 جولائی کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی، یہ فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 245 کاضمنی الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔

این اے 245 کراچی کا ضمنی انتخاب اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔ یاد رہےکہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل