arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومپاکستانبھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی دہشت گردی ختم کرے اور بھارتی افواج...

بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی دہشت گردی ختم کرے اور بھارتی افواج کو نکالے، منیر اکرم

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار بچوں کی حالت زار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اور نوجوان روزانہ بھارتی فورسز کے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کا احترام کرتا ہے تو کشمیر میں اپنی دہشت گردی ختم کرے، بصورت دیگر کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل